شاہ زیب خان کی بیسویں سالگرہ اسکی جائے شہادت پر منائی گئی

شاہ زیب کی سالگرہ کے دن اس کی یاد میں دئیے جلائے گئے اور شمعیں بھی روشن کی گئیں۔


ویب ڈیسک January 31, 2013
شاہ زیب کی سالگرہ پراس کے دوستوں نے اپنے پیارے دوست کے لئے سالگرہ کا گانا بھی گنگنایا اور اس کی جائے شہادت پر پھول بھی رکھے۔ فوٹو: محمد نعمان/ ایکسپریس

مقتول شاہ زیب خان کی بیسویں سالگرہ اس کے دوستوں اور رشتہ داروں نے اس کی جائے شہادت پر مل کر منائی۔

شاہ زیب کے دوست اور رشتہ دار اس کی سالگرہ منانے کے لئے اس جگہ اکٹھے ہوئے جہاں اسے گولیاں مار کر شہید کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں اس کی گاڑی بھی الٹ گئی تھی۔

روشن چہرے اور مسکراتی آنکھوں والے اپنے اکلوتے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر شاہ زیب کی والدہ اسے نم آنکھوں کے ساتھ یاد کرتی رہیں، انہوں نے کہا کہ شاہ زیب کو اس کی پچھلی سالگرہ پر پرفیوم تحفے میں دیا تھا۔ شاہ زیب کی والدہ نے کہا کہ اس کے قاتلوں کو نہیں چھوڑیں گے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔

شاہ زیب کی سالگرہ پراس کے دوستوں نے اپنے پیارے دوست کے لئے سالگرہ کا گانا بھی گنگنایا اور اس کی جائے شہادت پر پھول بھی رکھے۔ شاہ زیب کی سالگرہ کے دن اس کی یاد میں دئیے جلائے گئے اور شمعیں بھی روشن کی گئیں اور ساتھ ہی اس بات کا عہد کیا گیا کہ اس کی یاد کو دل سے کبھی مدھم نہیں ہونے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |