سونالی باندرے فلم سے پہلے چھوٹی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

۔چھوٹی اسکرین پر کام کرنا کوئی آسان نہیں مگر اپنے مداحوں کے لیے ہر مشکل کو آسان سمجھ کر قبول کیا ہے

مداحوں کے لیے ہر مشکل کو آسان سمجھ کر قبول کیا ہے، سونالی باندرے۔ فوٹو : فائل

DUBAI:
بالی وڈ اداکارہ سونالی باندرے نے کہا ہے کہ چھوٹی اسکرین کے ذریعے پرستاروں سے رابطہ بحال کرلیا ہے۔

اداکارہ کی9سال کے بعد فلم میں واپسی ہورہی ہے ۔رواں سال اگست میں نئی فلم سینمائوں کی زینت بنائی جائے گی۔ اداکارہ نے بتایا کہ بھارتی ٹی وی کے پروگرام کی میزبانی کا فریضہ سنبھال لیا ہے ۔اس ریئلٹی شو میں اداکارہ 5سے 12سال کی عمر کے بچوں کے ساتھ جلوہ گرہورہی ہیں ۔سونالی باندرے نے بتایا کہ عرصہ بعد میں نے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے کی راہ نکال لی ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ ٹی وی پرستاروں سے رابطے کا ایک نہایت موثر ذریعہ ہے ۔چھوٹی اسکرین پر کام کرنا کوئی آسان نہیں مگر اپنے مداحوں کے لیے ہر مشکل کو آسان سمجھ کر قبول کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹی وی شو زی ٹی وی سے آن ایئر ہوگا۔ اس شو کی نسبت سے اپنے مداحوں کی آراء کا بھی انتظار رہے گا ۔جج انڈیاز بیسٹ ڈرامے باز شو کی مناسبت سے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے ۔سونالی باندرے کا کہنا ہے کہ اب فلم اور ٹی وی کے ذریعے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہوں گی ۔قبل ازیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ 9سال بعد ''ونس اپان اے ٹائم اگین'' میں منفرد کردار کی آفر نے دوبارہ فلم میں پرفارم کرنے پر مجبور کردیا۔فلمساز ایکتا کپور ،شوبھا کپور اور ہدایتکار ملن لوتھیریا کی اس فلم میں ایک بار پھر اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کا سنہری موقع مل رہا ہے۔




اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم میں اہم کردار ملا ہے جس میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے پورے مواقع میسر ہیں ۔انھوں نے کہا کہ فلم تکمیل کے مراحل میں داخل ہورہی ہے ۔اس فلم میں عمران خان اور سوناکشی سنہا کی پرفارمنس بھی یادگار ہوگی ۔انھوں نے بتایا کہ اس فلم میںاسی ٹیم کے ساتھ کام کررہی ہوں جو کئی فلموں میں پہلے بھیمیرے ساتھ کام کرچکی ہے۔واضح رہے کہ اس فلم میں ماں بابھابھی کا کردار نہیں نبھائیں گی ،بلکہ نئی فلم میں کردار بھی اچھوتا ہی کروں گا اداکارہ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے پہلے میری حوصلہ افزائی کی اب پھر ان دوستوں کی مہربانیوں اور عنایات کی بدولت ہی دوبارہ فلم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ نئی فلم ''ونس اپان اے ٹائم اگین ''آیندہ برس اگست میں سینمائوں کی زینت بنائی جائے گی ۔سائوتھ کی فلموں سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے والی 37سالہ اداکارہ نے بالی وڈ کے سبھی خانز کے مدمقابل کردار نبھانے کا بھی اعزاز حاصل کیا ہے۔ 1994میں فلم ''اگ''پھر'' ناراض''میں کام کیا 1995کے دوران کئی فلمیں کیں جن میں ''دی ڈان''،''غدار''،''ٹکر'' فلم ''بمبئی '' شامل ہیں ، اداکارہ نے 1996میں ''رکشک ''،''انگلش بابو دیسی میم''،''دل جلے''، ''اپنے دم پر''اورفلم ''سپوت'' میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 1997میں اداکار سونالی باندرے کی فلمیں ''بھائی''،''ترازو''،'' ''کہر''سینمائوں کی زینت بنائی گئیں۔ 1998کے دوران اداکارہ نے فلم ''قیمت ''،''ڈوپلی کیٹ''،''ہم سے بڑھ کر کون؟'' ،''میجرصاحب''، ''انگارے ''اور ''زخم ''میں جلوے دکھائے۔

1999 میں چار فلموں میں کام کیا۔2001میں ریلیز ہونے والی فلم ''لو یو ہمیشہ ''میں کام کیا۔ اس سے قبل 2000میں اداکارہ کی پانچ فلمیں ریلیز ہوئیں ،ان میں ''دل ہی دل میں ''، ''ہمارادل آپ کے پاس ہے''،''ڈھائی اکشر پریم کے''، ''جس دیش میں کنگا رہتی ہے'،شامل ہیں ۔2001میں فلم ''مراری ''،''لو کے لیے کچھ بھی کرے گا''،''لیجا''،''تیرا میرا ساتھ رہے'' میں کام کیا 2002میں فلم ''اندرا''ریلیز ہوئی اس کے ساتھ کئی سائوتھ کی فلموں میں بھی جلوہ گرہوئیں 2003میں '' چوری چوری ''،''کل ہو نہ ہو''،اور 2004میں ''شنکر بنا ایم بی بی ایس ''میں ڈاکٹر سنیتا کا کردار نبھایا ۔

اس کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی اور سونالی نے فلم نگری سے کنارہ کشی کرلی مگر اس دوران ٹی وی شوز اور پروگرام کرتی رہیں جن میں ایک مقبول ٹی وی ڈانس پروگرام ''کیا مستی کیا دھوم''کی میزبانی کرکے اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھائی ۔اور اب سونالی واپس فلم میں آرہی ہیں نئے جذبے کے ساتھ ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس فلم میں ان کا کردار منفرد ہوگا ۔
Load Next Story