قطر نے بحرین میں عدم استحکام کے الزام کو مسترد کردیا

اس رابطے سے بحرین آگاہ بھی تھا اور اس کی منظوری سے یہ رابطہ ہوا تھا کیونکہ اس وقت قطر ثالثی کررہا تھا۔


Numainda Express June 18, 2017
اس رابطے سے بحرین آگاہ بھی تھا اور اس کی منظوری سے یہ رابطہ ہوا تھا کیونکہ اس وقت قطر ثالثی کررہا تھا۔ فوٹو: نیٹ

قطر نے بحرین مین عدم استحکام کی کوششوں کے الزام کو مسترد کردیا۔

قطرکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاکہ ٹی وی چینلز پر جس ٹیلی فون کال کا حوالہ دے کرخصوصی مشیر عماد بن خلیفہ العطیہ اور الوفاق سوسائٹی بحرین کے درمیان رابطے کا حوالہ دیا گیا وہ 6 سال پرانی بات ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس رابطے سے بحرین آگاہ بھی تھا اور اس کی منظوری سے یہ رابطہ ہوا تھا کیونکہ اس وقت قطر ثالثی کررہا تھا، یہ بات وزیراعظم اور قطر کے وزیر خارجہ شیخ عماد بن جاسم بن جبور التھانی نے 2011 میں کی تھی اور سعودی عرب کے اس وقت کے وزیرخارجہ سعودالفیصل کو بحرین کے دورے کے موقع پر اس بات سے آگاہ بھی کیاگیا تھا اور انھیں قطر کی طرف سے ثالثی کیلیے کوششوں کے بارے میں بتایا گیا تھا، قطر کی طرف سے ثالثی کی یہ کوششیں اس وقت معطل ہو گئی تھیں جب بحرین میں فوجی مداخلت کا فیصلہ کیاگیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں