پاکستان آکر انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی خواہشمندہوں ویناملک

ایک سیاسی جماعت کی حمایت کرتی ہوں اور انتخابات میں اس جماعت کے لیے پولنگ میں حصہ لینا چاہتی ہوں۔ وینا ملک


January 31, 2013
پاکستان آنے کا گرین سگنل نہیں ملا تاہم جلد وطن آؤں گی، وینا ملک۔ فوٹو : فائل

اداکارہ وینا ملک نے کہاہے کہ وہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی خواہشمند ہیں اور اس مقصد کے لیے پاکستان آؤں گی ۔

بھارتی فلموں اور پروگرامز میں شرکت کے بعد وینا ملک اب دبئی پہنچ چکی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ میں ایک سیاسی جماعت کی حمایت کرتی ہوں اور انتخابات میں اس جماعت کے لیے پولنگ میں حصہ لینا چاہتی ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ مجھے پاکستان آنے کا گرین سگنل نہیں ملا تاہم جلد پاکستان آؤں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔