یمن امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 3 جنگجو ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں شبوا صوبے میں القاعدہ کے رہنما کا بھائی شامل ہے، فوجی عہدیدار

ہلاک ہونے والوں میں شبوا صوبے میں القاعدہ کے رہنما کا بھائی شامل ہے، فوجی عہدیدار۔ فوٹو : فائل

یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 3جنگجو ہلاک ہو گئے۔


عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی فوجی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی ڈرون نے شبوا صوبے کے علاقے نقاباح میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں القاعدہ کے جنگجو سوار تھے، انھوں نے کہا کہ یہ کارروائی یمن انسداد دہشت گردی یونٹ کی جانب سے فراہم کردہ انٹیلی جنس پر کی گئی جس میں 3 جنگجو ہلاک ہو گئے، انھوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں شبوا صوبے میں القاعدہ کے رہنما کا بھائی شامل ہے۔

 
Load Next Story