لارا دتہ کی فلم ’’ڈیوڈ‘‘کی پاکستان میں نمائش پر پابندی

فلم ڈیوڈ انڈر ورلڈ پر بنائی گئی ہے جس میں ایکشن اور تشدد کے ساتھ قابل اعتراض سین کی بھرمار ہے ۔


Cultural Reporter January 31, 2013
فلم ڈیوڈ میں لارا دتہ اہم کردار نبھا رہی ہیں۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ کی فلم ''ڈیوڈ''کو مرکزی فلم سنسر بورڈ نے فل بورڈ کرتے ہوئے عام نمائش کا سنسر سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا ہے۔

'جس پر یہ فلم آج پاکستان کے سینمائوں میں ریلیز نہیں ہوسکے گی۔ اس فلم کی کاسٹ میں نتن نیل مکیش' لارادتہ ' تبو سمیت دیگر نامور اسٹارز شامل ہیں۔ مذکورہ فلم انڈر ورلڈ پر بنائی گئی ہے جس میں ایکشن اور تشدد کے ساتھ قابل اعتراض سین کی بھرمار ہے جس پر مرکزی فلم سنسر بورڈ نے پاکستان میں اس کی نمائش کی اجازت نہیں دی جب کہ بھارت میں نئی فلم ''ڈیوڈ''آج سینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

اداکارہ اس فلم میں اہم کردار میں جلوہ گرہونگی ۔فلم میں شامل ایک متنازع گیت کو نکال دیا گیا ہے ۔اس گیت پر مسلمانوں کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا تھا ۔فلم میں اداکار وکرم اور جیوا مرکزی کردار نبھارہے ہیں ۔یہ فلم ڈیوڈ نام کے دو مختلف کرداروں کے گرد گھومتی ہے ۔اور دونوں ایک مقام پر اپنی زندگی نئے ڈھنگ سے جینے کا فیصلہ کرلیتے ہیں ۔بالی وڈ اداکارہ لارادتہ کا کہنا ہے کہ فلم میں منفرد انداز میں کام کرکے خوشی ہوئی ہے اور امید ہے یہ فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔