1880 میں خانہ کعبہ کی پہلی تصویر مصری فوٹو گرافر محمد صادق کا اعزاز

آج سے قریبا ڈیڑھ سو برس قبل لی گئی تصاویر میں خانہ کعبہ کے غلاف کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

آج سے قریبا ڈیڑھ سو برس قبل لی گئی تصاویر میں خانہ کعبہ کے غلاف کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹو: نیٹ

کعبہ شریف کی قدیم تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ کرۂ ارض پر موجود اللہ کے اس مقدس گھر کی تصاویر بنانے کا سلسلہ بہت پرانا ہے مگر پہلی بار باقاعدہ کیمرے کی آنکھ میں بیت اللہ کو سمونے کا اعزاز مصری فوٹو گرافر محمد صادق بیہ کو حاصل ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق محمد صادق بیہ نے آج سے138 برس پیشتر یعنی 1880 میں بنائی، موصوف نے یہ تصویر اپنے سفر حجاز کے دوران بنائی، حرمین شریفین کی زیارت کے حوالے سے 4 کتابیں بھی لکھیں، آج سے قریبا ڈیڑھ سو برس قبل لی گئی تصاویر میں خانہ کعبہ کے غلاف کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو سیاہ ریشمی کپڑے سے تیار کیا گیا اور اس پرقرآنی آیات سنہری حروف میں منقش ہیں۔




 
Load Next Story