فلپائن میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری ہلاکتیں 300 ہو گئیں

داعش کے شدت پسندوں کی موجودگی سے لڑائی مزید مشکل اور گھمبیر ہوگئی ہے، صدر روڑریگو ڈیوٹرٹے


AFP June 18, 2017
داعش کے شدت پسندوں کی موجودگی سے لڑائی مزید مشکل اور گھمبیر ہوگئی ہے، صدر روڑریگو ڈیوٹرٹے۔ فوٹو: رائٹرز

فلپائن کے جنوبی شہر مراوی پر داعش کے شدت پسندوں نے ایک ماہ سے قبضہ کیا ہوا ہے۔

گزشتہ روز فلپائنی فوج نے داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس سے علاقے سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دیا، ایک ماہ سے جاری لڑائی میں اب تک 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، فلپائنی حکومت نے داعش کے خلاف مزید 400 فوجی تعینات کردیے ہیں۔

فلپائن کے صدر روڑریگو ڈیوٹرٹے نے کہا کہ داعش کے شدت پسندوں کی موجودگی سے لڑائی مزید مشکل اور گھمبیر ہوگئی ہے، انھوں نے کہا کہ مراوی شہر میں شام، انڈونیشیا، ملائیشیا، سری لنکا اور دیگر عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے شدت پسند موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں