دہشت گردی کیخلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ڈی جی رینجرز

یوم علیؓ پر جلوس کی حفاظت کیلیے رینجرزاورپولیس کے 7500افسران و اہلکار تعینات رہے


Staff Reporter June 18, 2017
یوم علیؓ پر جلوس کی حفاظت کیلیے رینجرزاورپولیس کے 7500افسران و اہلکار تعینات رہے۔ فوٹو؛ فائل

ڈی رینجرز سندھ سعید احمد نے میڈیا کو بتایاکہ سب کو معلوم ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ابھی جنگ ختم نہیں ہوئی اور اسے مکمل بنانے کے لیے عوام کا تعاون چاہیے۔

حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے جلوس کے موقع پر رینجرزاور پولیس کی جانب سے 7500 افسران و اہلکار تعینات کیے گئے تھے،وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال، ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے جلوس کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا، نمائش چورنگی سے کھارادر حسینیہ ایرانیاں کے درمیان بلند عمارتوں پر پولیس اور رینجرز کے اسنائپر بھی تعینات تھے۔

حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے جلوس کے موقع بم ڈسپوزل کے عملے نے نمائش چورنگی سے کھارادر حسینیہ ایرانیاں کی سرچنک کی، اس دوران پولیس کی جانب سے مذکورہ مقامات پر پولیس کے 5ہزار 570سے زائد پولیس کے افسران و اہلکار جبکہ 1900سے زائد رینجرز کے افسران و اہلکار تعینات کیے گئے تھے،جبکہ اسکاؤٹ کے نوجوان جلوس میں شریک ہونے والے شرکا کو واک تھروگیٹ سے تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دے رہے تھے۔

حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے موقع پر نشتر پارک میں مجلس منعقد ہوئی، مجلس کے بعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے نکل کر نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پہنچا ،جلوس کے شرکا نے ایم جناح روڈ پر قائم امام بارگاہ علی رضا پر نماز ظہرین ادا کی اور وہاں سے سی بریز پلازہ، رینبو سینٹر، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان ، جامع کلاتھ مارکیٹ اور لائٹ ہاؤس سے ہوتا ہوا افطار سے چند منٹ قبل کھارادر حسینیہ ایرانیاں اختتام پذیر ہوا جبکہ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، ڈی جی رینجرز سعید احمد ،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ،کراچی پولیس چیف مشتاق مہر نے جلوس کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |