سرفراز کا مذاق اڑانے والے ’غلامانہ‘ ذہنیت کے ہیں وریندر سہواگ
سرفراز پر انگلش نہ بولنے پر ہونے والی تنقید پاگل پن ہے، ان کا کام کھیلنا اور وہ اپنا کام عمدگی سے کررہے ہیں،سابق اوپنر
سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے پاکستان کپتان سرفراز احمد کی انگلش کا مذاق اڑانے والوں کو 'غلامانہ' ذہنیت کا حامل قرار دیا ہے۔
سہواگ عام طور پر ٹویٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم اور کھلاڑیوں کو تنقیدکا نشانہ بناتے رہتے ہیں تاہم چیمپئنز ٹرافی کے دوران سرفراز کی انگلش پر تنقید کرنے والوں کو انھوں نے خود ہی آڑے ہاتھوں لیا ہے، انھوں نے ٹویٹ کیا کہ ''سرفراز پر انگلش نہ بولنے پر ہونے والی تنقید پاگل پن ہے، ان کا کام کھیلنا اور وہ اپنا کام عمدگی سے کررہے ہیں، انھوں نے پاکستان کو فائنل میں پہنچایا ہے'' ساتھ میں انھوں نے ''غلامانہ ذہنیت سے گریز کرو'' کا ہیش ٹیگ بھی لگایا۔