جامعہ کراچی انٹرویومیں فیل طلبا کوایم فل میں داخلے دیے جانے کاانکشاف

داخلے شعبہ ابلاغ عامہ میں دیے گئے ہیں، مختص نشستوں کاخیال بھی نہیں رکھا گیا

داخلے شعبہ ابلاغ عامہ میں دیے گئے ہیں، مختص نشستوں کاخیال بھی نہیں رکھا گیا۔ فائل فوٹو

جامعہ کراچی کے بعض شعبہ جات میں ایل ایل ایم کرنے والے طلبا کے پی ایچ ڈی میں خلاف ضابطہ داخلوں کے بعد اب انٹرویومیں فیل ہونے والے طلبا کوایم فل پروگرام میں داخلے دیے جانے کاانکشاف ہواہے، یہ داخلے جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ میں دیے گئے ہیں اورداخلوں کے لیے شعبے کی مختص نشستوں کاخیال بھی نہیں رکھا گیا۔


''ایکسپریس''کومعلوم ہواہے کہ جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ میں ایم فل پروگرام میں 10نشستوں پر داخلوں کیلیے مجموعی طورپر17امیدواروں نے تحریری ٹیسٹ پاس کیا تھاجس میں سے انٹرویوکے مرحلے میں 10امیدوار کامیاب قراردیے گئے تھے، ان کامیاب امیدواروں کی فہرست شعبہ ابلاغ عامہ کی ''ڈپارٹمنٹل ریسرچ کمیٹی''کی جانب سے مرکزی داخلہ کمیٹی کوبھجوائی گئی۔

ایم فلپی ایچ ڈی کے لیے قائم بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیقی کی اس کمیٹی کی جانب سے ٹیسٹ میں پاس ہونے والے تمام امیدواروں کی فہرست شعبے سے حاصل کرکے انھیں جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پرجاری کردیا گیااورانھیں داخلے دینے کااعلان بھی کیا گیا، شعبہ کے ذرائع کے مطابق جب کمیٹی کواس امرکی نشاندہی کی گئی کہ اس فہرست میں وہ طلبا بھی شامل ہیں جوانٹرویو میں فیل ہوچکے ہیں اوران کے داخلوں

Recommended Stories

Load Next Story