کامیابی حاصل کرنے کے لیے وقت کی قدر بہت ضروری ہے ہریتک روشن

کامیابی وقت کی قدر اوراس کے صحیح استعمال سے حاصل ہوتی ہے۔ پیسہ اور شہرت آپ کو خود مل جاتا ہے۔


Net News January 31, 2013
لوگوں کے نزدیک کامیابی شہرت اور پیسہ کمانے کا دوسرا نام ہے ، ہریتک روشن۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکار ہریتک روشن نے کہا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے وقت کی قدر بہت ضروری ہے۔ایک ملاقات میں انھوں نے کہاکہ ان کے نزدیک وقت ہی سب کچھ ہے۔

فلم''کہو نا پیار ہے''سے کیرئیر کا آغاز کرنے والے خوبرو اداکار ہریتک روشن نے کہا کہ زیادہ تر لوگوں کے نزدیک کامیابی شہرت اور پیسہ کمانے کا دوسرا نام ہے لیکن ان کے نزدیک کامیابی وقت کی قدر اوراس کے صحیح استعمال سے حاصل ہوتی ہے۔ پیسہ اور شہرت آپ کو خود مل جاتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ اگر آپ کو وقت کا صحیح استعمال کرکے اس سے فائدہ اٹھانا آتا ہے تو آپ اس دنیا میں کامیاب ہو نگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔