کوچ پر تنقید گمبھیر کو 4 میچز پابندی کی معطل سزا مل گئی

معطلی کی سزا دو برس دورانیے کیلیے ہوگی، اس کا اختتام 19 مارچ 2019 تک ہوگا۔


Sports Desk June 18, 2017
معطلی کی سزا دو برس دورانیے کیلیے ہوگی، اس کا اختتام 19 مارچ 2019 تک ہوگا- فوٹو: فائل

LARKANA: رواں برس مارچ میں ریاستی کرکٹ ٹیم دہلی کے کوچ کے پی بھاسکر سے الجھنے پر ٹیم کپتان گوتم گمبھیر کو 4 میچز کی معطل پابندی کی سزا سنادی گئی ہے۔

رواں برس وجے ہزارے ٹرافی کے دوران گمبھیر نے کوچ پر الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے ٹیم میں نوجوانوں کیلیے غیریقینی کی فضا بنارکھی ہے، اس معاملے دہلی کرکٹ باڈی نے ایکشن لیتے ہوئے معاملے کی جانچ کیلیے کمیٹی قائم کی تھی۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ تین رکنی غیرجانبدار انکوائری کمیٹی نے کیا، انھوں نے اس معاملے میں گمبھیر کو قصور وار پایا، یہ معطل سزا دو برس دورانیے کیلیے ہوگی، اس کا اختتام 19 مارچ 2019 تک ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔