بڑی صنعتوں کی پیداوار 10 ماہ میں 558 فیصد بڑھ گئی

کیمیکلز، چمڑا اور ووڈ پروڈکٹس کے شعبے سکڑگئے، اپریل میں 9.7فیصدایل ایس ایم گروتھ


Business Desk June 18, 2017
خوراک ومشروبات، فارما، آٹوموبائلز، آئرن واسٹیل ، غیردھاتی معدنی شعبے کااہم کردار۔ فوٹو: فائل

لاہور: بڑی صنعتوں کی پیداوار میں رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی سے اپریل2017) تک 5.58 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم اپریل میں ایل ایس ایم گروتھ 9.72 فیصد تک پہنچ گئی۔

پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مذکورہ 10ماہ کے دوران ایل ایس ایم گروتھ میں نمایاں کردار خوراک ومشروبات، فارماسیوٹیکلز، غیردھاتی معدنی مصنوعات، آٹو موبائلز، آئرن واسٹیل سیکٹر کا رہا جبکہ ٹیکسٹائل، کوک اینڈ پٹرولیم پروڈکٹس، فرٹیلائزر، الیکٹرونکس، پیپر اینڈ بورڈ، انجینئرنگ پروڈکٹس اور ربر پروڈکٹس کے شعبے بھی مثبت زون میں رہے تاہم کیمیکلز، لیدر پروڈکٹس اور ووڈ پروڈکٹس کے شعبوں کی پیداوار گر گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں