پاکستانی ٹیم کی آج آسٹریلیا کے ساتھ اولین آزمائش

سخت حفاظتی انتظامات میں میچ کیلیے بارابتی اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت، صرف دو اسٹینڈز ہی کھولے جائیں گے۔


Sports Desk February 01, 2013
کٹک : پاکستانی ویمن کپتان ثنا میر پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال بغور سن رہی ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی اولین آزمائش جمعے کو آسٹریلیا سے ہوگی۔

ایشیائی کنڈیشنز سے مانوس گرین شرٹس اسپنرز کی مدد سے5 بار کی چیمپئن سائیڈ کو اپ سیٹ شکست دینے کا عزم رکھتی ہیں، سخت حفاظتی انتظامات میں کھیلے جانے والے میچ کیلیے بارابتی اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا،10 ہزار افرادکی آمد کے پیش نظر پہلے صرف دو اسٹینڈز ہی کھولے جائینگے، ضرورت محسوس ہوئی تو مزید کسی گیلری میں بھی شائقین کو بیٹھنے کا موقع دیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت انتہا پسندوں کی دھمکیوں نے ویمنز ورلڈ کپ کے گروپ بی میچ ممبئی سے کٹک منتقل کرا دیے تو اڑیسہ کے حکام اور پولیس کا امتحان شروع ہوگیا، ہوٹلز کے میزبانی سے انکار نے پاکستان ٹیم کو اسٹیڈیم کے اندر محصور کیا، خدشات کے باوجود ویمن پلیئرز کی بھارتی سرزمین پر اترنے کی جرات مندی بھی شر پسندوں کو شرمندہ نہیں کرسکی،مختلف تنظیموں کی طرف سے دھمکیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، ان حالات میں پاکستانی ٹیم جمعے کو آسٹریلیا کیخلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرنے جارہی ہے، پولیس نے حساس نوعیت کو دیکھتے ہوئے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔



کسی بھی ناخوشگوار واقع کی روک تھام کیلیے بارا بتی سٹیڈیم کی طرف جانے والے تمام راستوں کی نگرانی کی جارہی ہے، وینیو میں داخلہ مفت ہوگا، 10 ہزار شائقین کی آمد کے پیش نظر پہلے صرف دو اسٹینڈز کھولے جائیں گے، ضرورت محسوس ہوئی تو مزید کسی گیلری میں بھی شائقین کو بیٹھنے کا موقع دیدیا جائے گا، اسٹیڈیم میں آنے والے ہر شخص کی جامہ تلاشی اور دیگر امور پر نظر رکھنے کیلیے اڑیسہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے طور پر 500 پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کا بھی انتظام کیا ہے، تماشائیوں کو ریڈیو، موبائل فون،آئینے، پٹاخے، پلاسٹک کی بوتلیں، ہیلمٹ اور پانی کے بیگ ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بھارت میں امن کی سفیر پاکستان ٹیم کو جہاں ایونٹ میں شرکت کرکے انتہا پسند ی کو شکست دینا ہے، وہاں پہلے ہی میچ میں 5 بار کے چیمپئن آسٹریلیا کو اپ سیٹ کرنے کا معرکہ بھی سر کرنا ہے، گرین شرٹس کو برصغیر کی وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ اور اچھے اسپنرز کی معاونت حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |