افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے دو افسر لاپتہ

جلال آباد میں تعینات پاکستانی قونصل خانے کے افسران 16 جون کو لاپتہ ہوئے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک June 18, 2017
افغان حکام پاکستانی سفارتی اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کو جلد ازجلد یقینی بنائیں، پاکستان۔ فوٹو: فائل

افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے کے دو افسر لاپتہ ہو گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان صوبے ننگرہار کے مرکزی شہر جلال آباد سے پاکستانی قونصل خانے کے دو افسران 16 جون کو براستہ ٹرک پاکستان آتے ہوئے لاپتہ ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی سفارتی اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کیلئے معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا ہے جس پر افغان حکام نے تین ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی اہلکاروں کی بازیابی کے لئے افغان حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور افغانستان کو حکام کی جلد از جلد بحفاظت بازیابی کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لانے کا کہا ہے۔ اس کے علاوہ افغان حکام کو سفاتکاروں کی گمشدگی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |