پولیس سیکیورٹی پلان تشکیل دینے کا فیصلہ 4 فروری کو اجلاس طلب

اجلاس میں کراچی کے 18ٹاؤنز میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیومہم شروع کرنے کیلیے تاریخ کا تعین کیاجائیگا


Staff Reporter February 01, 2013
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی کے 18ٹاؤنز میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیومہم شروع کرنے کیلیے تاریخ کا تعین کیاجائیگا۔ فوٹو: فائل

کراچی میں رواں سال کی پہلی انسدادپولیومہم شروع کرنے کیلیے4 فروری کو غیرمعمولی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

اجلاس صوبائی محکمہ داخلہ ہوم سیکریٹری کی سربراہی میں منعقد ہوگا،جس میں صوبائی محکمہ صحت، ای پی آئی، یونیسف اورعالمی ادارہ صحت سمیت ضلعی انتظامی افسران بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں پولیو ورکروں کے تحفظات پرغورکیاجائیگا، اجلاس میں پولیوسیکیورٹی پلان مرتب کیاجائیگاجس کے بعدکراچی میں انسدادپولیومہم شروع کی جائیگی۔



ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی کے 18ٹاؤنز میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیومہم شروع کرنے کیلیے تاریخ کا تعین کیاجائیگا اورمہم کے دوران امن وامان کی صورتحال کویقینی بنانے کیلیے ضلعی انتظامیہ وپولیس کی خدمات بھی حاصل کی جائیںگی، انسدادپولیومہم رینجرزکی نگرانی میں کرانے کابھی عندیہ دیاگیاہے، اجلاس میں پانچوں اضلاع میں علیحدہ علیحدہ تاریخوں میں انسدادپولیومہم شروع کرنے کی تجویز دی جائیگی تاکہ ہر ایک ضلع میں مہم کے دوران پولیو رضاکاروں کو بھرپورسیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں