افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ


ویب ڈیسک June 18, 2017
پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے، افغان حکام۔ فوٹو: فائل

افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر خود کش حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق پکتیا کے ضلع اسپن غر میں ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کو پولیس ہیڈکوارٹرز کے گیٹ پر دھماکے سے اڑا دیا، جس کے بعد مزید 4 حملہ آوروں نے ہیڈکوارٹرز میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں امریکا کا مزید 4 ہزار فوجی بھیجنے کا فیصلہ

عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان چار گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں چاروں حملہ آور مارے گئے جبکہ افغان پولیس کے 5 اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔ دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں داعش سمیت مختلف دہشت گرد گروہ مضبوط ہورہے ہیں، ترجمان دفترخارجہ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔