فیصل آباد میں شہریوں نے پولیس اہلکار کی درگت بناڈالی

شہریوں نے گاڑی چلانے والے اہلکارکو پکڑ کر لاتوں اور مکوں کی بارش کردی


ویب ڈیسک June 18, 2017
شہریوں نے گاڑی چلانے والے اہلکارکو پکڑ کر لاتوں اور مکوں کی بارش کردی:فوٹو: ایکسپریس

اقبال اسٹیڈیم کے قریب پولیس موبائل کی ٹکرسے 3 نوجوان زخمی ہوگئے جب کہ شہریوں نے پولیس اہلکارکو پکڑ کے تھپڑوں اورمکوں کی بارش کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق فیصل آباد میں اقبال اسٹیڈیم کے قریب پولیس موبائل کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 3 نوجوان زخمی ہوگئے، جس کے بعد وہاں موجود شہریوں نے گاڑی چلانے والے اہلکارکو پکڑکرلاتوں اورمکوں کی بارش کردی۔



اس دوران ساتھی پولیس اہلکار شہریوں کی منت سماجت کرتے رہے لیکن پھر بھی شہریوں سے اپنے پیٹی بند بھائی کو نہ بچا سکے تاہم کچھ دیر بعد شہریوں نے گاڑی چلانے والے اہلکار کو پولیس کے حوالے کردیا۔



 

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔