پاکستانی کرکٹرز آئی پی ایل کیلیے ’سیکیورٹی رسک‘ قرار

نیلامی کیلیے جاری کردہ 101 کھلاڑیوں کی فہرست میں کوئی گرین شرٹ پلیئر شامل نہیں۔

نیلامی کیلیے جاری کردہ 101 کھلاڑیوں کی فہرست میں کوئی گرین شرٹ پلیئر شامل نہیں۔ فوٹو: فائل

انڈین پریمیئر لیگ نے پاکستانی کرکٹرز کو اپنے ایونٹ کیلیے 'سیکیورٹی رسک' قرار دیدیا۔

ایک بار پھر متعصبانہ رویے کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے پڑوسی ملک پر ایونٹ کے دروازے نہیں کھولے گئے۔ گورننگ کونسل نے تین فروری کو چنئی میں ہونے والی نیلامی کیلیے 101 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان کا کوئی بھی پلیئر شامل نہیں ہے، پہلے ایڈیشن کے بعد سے ہی بھارت نے پاکستانی کرکٹرز پر اپنی لیگ کے دروازے بند کیے ہوئے ہیں۔




آئی پی ایل کے ایک ٹاپ آفیشل کا کہنا ہے کہ اپنی ٹیموں کے بارے میں فیصلہ کرنا فرنچائزز کا کام ہے، انھوں نے اس ایونٹ میں خطیر سرمایہ کاری کررکھی ہے اس لیے وہ پاکستانی کرکٹرز کو ٹیم کا حصہ بناکر کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتیں، سب ایونٹ کا پُرامن انداز میں انعقاد چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیلامی کیلیے دستیابی کھلاڑیوں میں زیادہ تر کا تعلق آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے ہے، ان میں بھارت کے 7، انگلینڈ کے دو اور آئرلینڈ کے کیون اوبرائن شامل ہیں، آسٹریلیا کے موجودہ اور سابق کپتان کلارک اور رکی پونٹنگ دونوں کی بنیادی قیمت سب سے زیادہ چار چار لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
Load Next Story