ویمنز ورلڈ کپافتتاحی میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 105 رنز سے ہرا دیا

مہمان ٹیم 285 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم 179 پر ڈھیر ہوگئی۔

برابورن اسٹیڈیم ممبئی : ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی مقابلے میں بھارتی کرکٹر پونم راوت سوئپ شاٹ کھیل رہی ہیں، انھوں نے 72 رنز اسکور کیے۔ (فوٹو: اے ایف پی )

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 105 رنز سے ہرا دیا۔

اوپنرکامنی نے بھارت کی جانب سے پہلی ورلڈ کپ سنچری داغ دی، مہمان ٹیم 285 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے179 پر ڈھیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی میں کیریبیئن کپتان نے ٹاس جیت کر حریف کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اوپنرپونم راوت اور کامنی نے 175 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کرتے ہوئے ٹیم کے لیے بڑے اسکورکی بنیاد رکھی۔


پونم راوت 72 رنز بنا کر ڈیلے کی گیند پر ایل بی ڈبلیوہوگئیں، کامنی نے ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری بنائی، ٹیم نے284 رنز اسکور کیے،ڈوٹن نے3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیزکی پہلی وکٹ صفر پر ہی گر گئی،کیسیا اے نائٹ ہردیپ کور کے ڈائریکٹ تھرو پر رن آئوٹ ہوگئیں، ایس آر ٹیلر بھی 9 رنز کی مہمان ثابت ہوئیں۔

کمپبیلے آئوٹ ہونے والی تیسری پلیئر تھیں انھوں نے21 رنز بنائے،نرنجنا نے52 رنز کے عوض 3 جبکہ سلطانہ اور گوسوامی نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
Load Next Story