کرپشن ختم کرنے کیلیے مزید اقدامات کریں آئی سی سی کی بورڈز کو ہدایت

ٹی 20 لیگز کھیل کے لیے بہتر ہیں، نیوزی لینڈ کو 18 لاکھ ڈالر کی امداد ملے گی۔


Sports Desk February 01, 2013
ٹی 20 لیگز کھیل کے لیے بہتر ہیں، نیوزی لینڈ کو 18 لاکھ ڈالر کی امداد ملے گی۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 لیگز کو کھیل کیلیے بہتر قرار دیدیا۔

انٹرنیشنل مقابلوں کی اہمیت برقرار رکھنے کے اقدامات جاری رہیں گے، دو روزہ ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ میںکرکٹ سے کرپشن کے خاتمہ کیلیے مزید اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا، نیوزی لینڈ کو کھیل کا معیار بہتر بنانے کیلیے 18 لاکھ ڈالر کی امداد دی جائیگی، 2014 اور 2016 کی سالانہ کانفرنسز کی میزبانی کے خواہاں ممالک کو دلچسپی ظاہر کرنے کو کہا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹیو بورڈ کا دوروزہ اجلاس دبئی میں ختم ہوگیا جس میں مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا، خصوصی فنڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 18 لاکھ ڈالر امداد دینے کی بھی منظوری دی گئی جو کیوی بورڈ کو تین برس کے دوران 6 لاکھ ڈالر فی سال کے حساب سے دی جائیگی، نیوزی لینڈ یہ رقم اے ٹیم کے پروگرامز، کوچز اور اسپورٹس سائنس کے ماہرین کی ڈیولپمنٹ پر خرچ کریگا۔



آئی سی سی بورڈ کو چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی کی جانب سے ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 لیگز کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی جس کا جائزہ لینے کے بعد ان لیگز کو کھیل کے فروغ کیلیے اہم قرار دیا گیا جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کی اہمیت برقرار رکھنے کے اقدامات جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ بورڈ نے متفقہ طور پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کیخلاف ہرممکن کارروائی جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا۔

بورڈ نے تصدیق کی کہ رواں برس جون میں سالانہ کانفرنس لندن میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فوری بعد منعقد ہوگی،ان شہروں سے دلچسپی ظاہر کرنے کو کہا گیا جو2014 اور 2016 کی کانفرنسز کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔میٹنگ میں کھیل کو کرپشن سے پاک کرنے کیلیے کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ڈومیسٹک سطح پر اینٹی کرپشن کوڈ کے نفاد کو پہلا قدم قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں