اظہرعلی اور فخر زمان کی بھارت کے خلاف ریکارڈ اوپننگ پارٹنر شپ

فخر زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی


Sports Desk June 18, 2017
فخر زمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی . فوٹو : رائٹرز

اظہرعلی اورفخر زمان نے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا ریکارڈ قائم کردیا۔

لندن کے کیننگٹن اوول میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، اظہرعلی اور فخر زمان نے 23 اوورز میں 128 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، اظہر علی 71 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے جب کہ فخر زمان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 106 گیندوں پر 3 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 114 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

اس سے قبل ورلڈ کپ 1996 کے بنگلورو میں ہونے والے کوارٹر فائنل میں عامر سہیل اور سعید انور نے 84 رنز کی سب سے زیادہ اوپننگ شراکت قائم تھی، میچ میں بھارت نے 39 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ورلڈ کپ 2003 میں سنچورین میں ہونے والے میچ میں سعید انور اور توفیق عمر نے 58 رنز بنائے تھے، اس میچ میں بھی بھارت نے 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ موجودہ ایونٹ میں 4 جون کو احمد شہزاد اور اظہر علی نے روایتی حریف کے خلاف 47 رنز کی شراکت قائم کی تھی، یہ مقابلہ بھی بھارت کے نام رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔