ہاں پاکستان تم نے ہمیں شکست دیدی رشی کپورکی ٹوئٹ

پاکستان انگلینڈ کو شکست دے کرجب فائنل میں پہنچا تھا تو رشی کپور نے لکھا کہ اب بھارت سے ہارنے کے لیے تیار رہیں۔


ویب ڈیسک June 18, 2017
پاکستان انگلینڈ کو شکست دے کرجب فائنل میں پہنچا تھا تو رشی کپور نے لکھا کہ اب بھارت سے ہارنے کے لیے تیار رہیں۔ — فائل فوٹو

چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے بھارتی ادارکا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر فائنل میچ کے دوران مکمل خاموش نظر آئے کیوں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی بھارتی ٹیم کو دباؤ میں رکھا اور انہیں جشن منانے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا۔

بھارت کی بیٹنگ کے دوران جب ہردیک پانڈیا نے یکے بعد دیگرے چھکے لگانے شروع کیے تو رشی کپور کو اپنی خفت مٹانے کا موقع مل گیا اور انہوں نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں ہردیک پانڈیا کی تعریف کرتے ہوئے ان کا موازنہ پاکستانی بیٹسمین فخر زمان سے کردیا جن کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔



اپنے ٹوئیٹر پیغام میں رشی کپور نے صرف اتنا ہی کہا کہ 'ہردیک ہمارا فخر ہے' اور اس کے آگے انہوں نے قہقہے کے لیے استعمال ہونے والا لفظ lols استعمال کیا۔

بعد ازاں اپنے ٹوئیٹ میں رشی کپور نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ 'ہاں پاکستان، تم نے ہمیں شکست دے دی، بہت اچھا کھیل پیش کیا، ہر شعبے میں ہمیں پچھاڑ دیا، بہت بہت مبارک ہو، میں شکست تسلیم کرتا ہوں، آپ کے لیے نیک تمنائیں'۔



خیال رہے کہ جب پاکستان انگلینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچا تھا تو رشی کپور نے لکھا تھا کہ 'مبارک ہو پاکستان! آپ فائنلز میں آگئے؟ لیکن اب بھارت سے ہارنے کے لیےتیار رہیں۔

پاکستان مخالف بیانات پر رشی کپور کو ٹوئیٹر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا تاہم رشی کپور کے منفی بیانات کا سب سے بہترین جواب پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی شاندار پرفارمنس سے دیا جس سے نہ صرف رشی کپور بلکہ تمام ناقدین کے منہ بند ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔