سرفراز احمد نے فتح قوم کے نام کردی

بھارت سے جیت کی خوشی میں کپتان کے محکمے پی آئی اے نے انہیں گروپ 7 میں ترقی دے دی


Sports Reporter June 18, 2017
بھارت سے جیت کی خوشی میں کپتان کے محکمے پی آئی اے نے انہیں گروپ 7 میں ترقی دے دی ۔ فوٹو : رائٹرز

PESHAWAR: قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے فتح کو پوری قوم کے نام کردیا جب کہ بھارت سے جیت کی خوشی میں کپتان کے محکمے پی آئی اے نے انہیں گروپ 7 میں ترقی دے دی۔

بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ بھارت کے خلاف گروپ میچ میں شکست کے بعد پلیئرز سے کہا کہ ہم ابھی ایونٹ سے باہر نہیں ہوئے، محنت اور لگن سے کھیلے تو ایونٹ میں آگے جا سکتے ہیں، تمام پلیئرز نے بھرپور ساتھ دیا، فخر زمان اپنے پہلے آئی سی سی ایونٹ میں ہی ایک چیمپئن کی طرح کھیلے، بولرز حسن علی، محمد عامر، جنید خان، شاداب خان، محمد حفیظ اور دیگر کو فتح کا کریڈٹ جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں ہماری شاندار واپسی تحریک کا باعث ہے، یہ میرے لیے اور پوری قوم کیلیے ایک تاریخی لمحہ ہے، بھرپور دعاﺅں اور سپورٹ پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور فتح کو قوم کے نام کرتا ہوں۔

سرفراز احمد کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کو چیمپئن بنوانے کا صلہ مل گیا، قومی کپتان کو پی آئی اے میں گروپ 7میں ترقی مل گئی۔ پی آئی اے حکام نے شاندار فتح پر ٹیم اور کپتان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں