ممبئی حملہجوڈیشل کمیشن بنانے کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش

ملزمان کے وکلا سے پاسپورٹ اوردیگردستاویزات طلب کرنیکی درخواستیںبھی دائر


Qaiser Sherazi February 01, 2013
ملزمان کے وکلا سے پاسپورٹ اوردیگردستاویزات طلب کرنیکی درخواستیںبھی دائر فوٹو: رائٹرز

وفاقی حکومت نے ممبئی حملہ سازش کیس کیلیے10 رکنی عدالتی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کرکے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبرایک میں پیش کر دیا ہے۔

عدالتی کمیشن کی بھارت جانے کی تاریخ مقرر کرنے،عدالتی کمیشن کے ارکان ملزمان کے وکلا سے ویزوں کے لیے پاسپورٹ و ضروری دستاویزات طلب کرنے کیلیے درخواستیں بھی عدالت میں دائرکر دی ہیں جنھیں عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمان نے سماعت کیلیے منظورکرتے ہوئے ملزمان کالعدم لشکر طیبہ کے سربراہ ذکی الرحمن لکھوی ، حماد امین صادق،مظہر اقبال،عبدالواجد،جمیل احمد،یونس انجم، شاہد جمیل ریاض کے وکلا کو نوٹس جاری کر کے9فروری کو طلب کرلیا۔

4

سینئر پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار علی نے بھارتی حکومت کی طرف سے عدالتی کمیشن کی بھارت آمدکی اجازت کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کردیا،ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ عدالتی کمیشن فروری کے آخری ہفتہ میں ممبئی جائیگا، عدالتی کمیشن 10رکنی ہوگا 9ارکان پاکستان سے بھارت جائیںگے جب کہ دسویں رکن ممبئی کے مجسٹریٹ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں