قومی ٹیم کی 25 سال بعد رمضان المبارک میں ہی دوسری بڑی جیت

پاکستان نے 25مارچ 1992ء بمطابق 20رمضان المبارک 1412ھ کو آسٹریلیا میں تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا۔


این این آئی June 19, 2017
پاکستان نے 25مارچ 1992ء بمطابق 20رمضان المبارک 1412ھ کو آسٹریلیا میں تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا۔ فوٹو : رائٹرز

پاکستان نے25سال بعد ایک بار پھر رمضان المبارک میں کرکٹ کے بڑے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستان نے 25مارچ 1992ء بمطابق 20رمضان المبارک 1412ھ کو میلبورن، آسٹریلیا میں تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا۔ پاکستان نے 25برس بعد گزشتہ روز 22 رمضان المبارک کو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جسے کرکٹ کا ثانی ورلڈ کپ بھی کہا جاتا ہے کے فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

حسین اتفاق ہے کہ اس وقت بھی ملک کے وزیر اعظم نواز شریف تھے اور پچیس سال بعد بھی نواز شریف اس منصب پر فائز ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں