پاناما جے آئی ٹی تیسری کارکردگی رپورٹ 3 روز بعد جمع کرائے گی

واجد ضیا کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیان کا جائزہ لیا گیا۔


INP June 19, 2017
واجد ضیا کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیان کا جائزہ لیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

جے آئی ٹی اپنی تیسری کارکردگی 3 روز بعد سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔

پاناما کیس میں جے آئی ٹی نے کام مزید تیز کردیا، واجد ضیا کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیان کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے تیسری کارکردگی رپورٹ کی تیاری کا کام شروع کر دیا ہے جو 3 روز بعد سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائیگی۔ ادھر جے آئی ٹی کے ارکان کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں