مسجد نبویؐ میں ساڑھے 13 ہزار روزہ داروں کا اعتکاف
اعتکاف کے لیے 3 مقامات مختص، رجسٹریشن کے لیے آن لائن سہولت بھی مہیا تھی
ISLAMABAD:
مسجد نبویؐ میں اس بار ماہ صیام کے آخری عشرے میں 13575 روزہ دار اعتکاف کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔
مسجد نبویؐ کے نگراں ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسجد میں اس بار ماہ صیام کے آخری عشرے میں 13575 روزہ دار اعتکاف کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ بیان میں کہا گیاہے کہ مسجد نبوی میں معتکفین کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ رواں ماہ صیام کے آخری عشرے میں مسجد نبویؐ میں11432مرد اور 2143خواتین اعتکاف کررہی ہیں۔
الصاعدی کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی میں اعتکاف کے لیے 3 مقامات مختص کیے گئے ہیں تاہم اعتکاف کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی مہیا کی گئی تھی جبکہ تمام معتکفین کے لیے 9نکاتی ضابطہ اخلاق مقرر کیا گیا ہے۔