امریکی سینیٹ نے روس پر نئی پابندیوں کی حمایت کر دی
پابندیوں سے باہمی تعلقات کو نقصان پہنچے گا،جواب کی بات کرنا قبل از وقت ہوگا، پوتن
امریکی سینیٹ نے متفقہ طورپرروس پر نئی پابندیاں عائد کرنے سے متعلق قانونی بل کی تائید کردی۔
روسی میڈیا کے مطابق روس پر نئی پابندیوں کی وجہ یوکرین میں روس نوازجنگجوؤں کی مداخلت بتائی گئی ہے۔ اتوار کوصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر پوتن نے کہا کہ ان پابندیوں کے جواب کے حوالے سے بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔ پوتن نے واضح کیا کہ اگر نئی پابندیاں عائد کی گئیں تو ان کو موقف میں تبدیلی کے حوالے سے دیکھنا ہوگا۔
روسی صدر ولادی میر پوتن نے اپنے ملک پر امریکا کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کیے جانے سے خبردار کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔