ویمنز ورلڈ کپ فاتح ٹیم کو 6 لاکھ60 ہزار ڈالر ملیں گے پاکستان کا کل پریکٹس میچ

20 جون کو پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز سے نبرد آزما ہوگی۔


Sports Desk June 19, 2017
20 جون کو پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز سے نبرد آزما ہوگی۔ فوٹو : فائل

آئی سی سی نے برطانیہ میں شروع ہونے والے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کیلیے انعامی رقوم میں اضافے کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے 24 جون سے برطانیہ میں شروع ہونے والے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کیلیے انعامی رقوم میں اضافے کا اعلان کردیا، جس کے تحت 23 جولائی کو فاتح ٹیم 6 لاکھ 60 اور رنر اپ سائیڈ 3 لاکھ 30 ہزار ڈالر کا انعامی چیک حاصل کرپائے گی۔

یاد رہے کہ مئی میں ورلڈ کونسل نے اعلان کیا تھا کہ ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 2 ملین ڈالر ہوگی،ایونٹ کے وارم اپ میچز کا سلسلہ پیرسے شروع ہورہا ہے، جس میں ڈربی شائر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت کے مقابل آئے گی جبکہ چیسٹرفیلڈ پر سری لنکا اور میزبان انگلینڈ تیاریوں کو جانچیں گے۔

20 جون کو پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز سے نبرد آزما ہوگی جبکہ گرین شرٹس کا دوسرا پریکٹس میچ 22 جون کو لیسٹرشائر پر آسٹریلیا سے شیڈول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں