مایا علی اور علی ظفر کا کرکٹ ٹیم کے نام پیغام

وڈیو میں قومی پرچم تھام کر شاہینوں کے لیے کہا گیاہے کہ تم جیتو یا ہارو، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔


INP June 19, 2017
وڈیو میں قومی پرچم تھام کر شاہینوں کے لیے کہا گیاہے کہ تم جیتو یا ہارو، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: مایا نے اپنے آفیشل فیس بک پیج اور علی ظفر نے انسٹا گرام پر قومی ٹیم کے نام ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاک بھارت معرکے کا انھیں بھی بے چینی سے انتظار تھا تاہم مایا نے اپنے آفیشل فیس بک پیج اور علی ظفر نے انسٹا گرام پر قومی ٹیم کے نام ایک پیغام شیئر کیا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر احسن رحیم اورزین کے ساتھ بنائی گئی اس وڈیو میں قومی پرچم تھام کر شاہینوں کے لیے کہا گیاہے کہ تم جیتو یا ہارو، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ مایا علی اور گلوکار و اداکار علی ظفر ان دنوں اپنی آنے والی فلم ''طیفا ان ٹربل '' کی شوٹنگ کے لیے پولینڈ میں موجود ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں