’’ مہر النساء وی لب یو ‘‘ سے بہت امیدیں ہیں ثنا جاوید

فلم عیدالفطر پر ریلیز ہورہی ہے، امید ہے میرے کردار کو شائقین پسند کرینگے، اداکارہ


این این آئی June 19, 2017
ٹی وی پر کیرئیر کے بہترین دور سے گزر رہی ہوں،چھوٹی اسکرین ترجیح رہے گی، اداکارہ۔ فوٹو: فائل

ٹی وی کی خوبرو اداکارہ ثنا جاوید نے کہا ہے کہ عید الفطر پر کیرئیر کی پہلی فلم '' مہر النساء وی لب یو '' نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے، جس سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور اس کے بعد بڑی اسکرین کے حوالے سے مستقبل کا فیصلہ کروں گی۔

ثنا جاوید نے کہا ہے کہ میری خواہش تھی کی فلموں میں ہیروئن کا کردار ادا کروں اور ہدایتکار یاسر نواز نے مجھے اپنی فلم میں کاسٹ کرکے یہ موقع فراہم کیا۔ انھوں نے کہا کہ فلم میں دانش تیمور کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کیا ہے اور مجھے قوی امید ہے کہ میرے پرستار بڑی اسکرین پر بھی میرے کردار کو ضرور پسند کریں گے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جہاں تک ٹی وی پر کام کا سوال ہے تو اس پلیٹ فارم پر میں اپنے کیرئیر کے بہترین دور سے گزر رہی ہوں اور یہ میری ترجیح بھی رہے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں