ریلوے آئندہ مالی سال 80 کروڑ روپے کا سود ادا کرے گا

ملکی قرضوں پر 50 کروڑ،غیر ملکی قرضوں پر سود کی مد میں 30 کروڑ روپے اداکرنا ہوں گے


ثاقب بشیر June 19, 2017
ملکی قرضوں پر 50 کروڑ،غیر ملکی قرضوں پر سود کی مد میں 30 کروڑ روپے اداکرنا ہوں گے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان ریلویز نے آئندہ مالی سال کے دوران ملکی اور غیر ملکی قرضوں پر سود کی مد میں مجموعی طور پر 80 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں جب کہ نئے اور پرانے قرضوں کی مد میں 70 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

پاکستان ریلویز نے ادارے پر پرانے قرضوں کی مد میں 50 کروڑ روپے اور نئے قرضوں کی مد میں20کروڑ واپس کرنے ہیں۔ گزشتہ 2 سال کے دوران پرانے قرضوں کی مد میں 20،20 کروڑ روپے کی ادائیگیاں ہوئیں جبکہ نئے قرض کی مد میں گزشتہ 2 سال کے دوران 10،10 کروڑ روپے کی ادائیگیاں ہوئیں ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلویز نے قومی سطح پر قرضوں پر سود کی مد میں 50 کروڑ کی ادائیگیاں کرنی ہیں جبکہ غیر ملکی قرضوں پر سود کی مد میں 30 کروڑ ادا کرنے ہیں جبکہ گزشتہ 2 سال میں ملکی قرضوں پر سود کی مد میں 40، 40کروڑ جبکہ غیرملکی قرضوں پر سود کی مد میں 30،30 کروڑ روپے سودکی مد میں ادائیگیاں کرنا تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |