یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ 7 پاکستانی فرمز شریک ہونگی
سمٹ دونوں ممالک کے درمیان گہرے معاشی روابط کی جانب ایک اہم قدم ہے،امریکی سفیر
پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کی عالمی کانفرنس کے موقع پر پاکستانی صنعت کار بین الاقوامی تجارتی شخصیات اور امریکی حکام سے ملاقات کرینگے۔
میڈیا سے بات چیت میں امریکی سفیر نے کہا کہ یہ کانفرنس امریکا میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی اور اہم کانفرنس ہے، پہلی دفعہ عالمی معیار کی حامل پاکستانی کمپنیاں سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ سمٹ دونوں ممالک کے درمیان گہرے معاشی روابط کی جانب ایک اہم قدم ہے، پاکستانی کمپنیوں کی صلاحیت اور بین الاقوامی پھیلاو بشمول امریکا میں دلچسپی کے مد نظر پاکستان کو سلیکٹ یو ایس اے کیلیے ایک ابھرتی ہوئی منڈی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، بہت سی پاکستانی کمپنیوں نے حال ہی میں امریکا میں تجارت کا آغاز کیا ہے۔
امریکی وزیر تجارت ولبر راس نے کہا کہ امریکا معاشی بحالی کے ایک نئے دور سے گزر رہا ہے۔ یہ ایک بہترین وقت ہے جب بین الاقوامی کمپنیاں امریکی منڈی میں شراکت دار تلاش کریں جو نئی منڈی میں انہیں قدم جمانے اور کاروبار میں اضافے میں مدد گار ثابت ہوں اور ایسے تعلقات بنانے کیلیے یہ سربراہ کانفرنس ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔
خیال رہے کہ اب تک امریکا کی51 ریاستوں اور65 بین الاقوامی کمپنیوں نے2017 سمٹ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔