پاکستان سے قطر کو مرغی کے گوشت کی برآمد شروع

قطری تاجروں سے رابطہ کرکے غذائی ضرورت پوری کرنیکی پیشکش کی تھی، صدر فیڈریشن

قطری تاجروں سے رابطہ کرکے غذائی ضرورت پوری کرنیکی پیشکش کی تھی، صدر فیڈریشن۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پاکستان سے قطر کو مرغی کے گوشت کی برآمدات کا آغاز ہو گیا ہے۔

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے صدر زبیر طفیل کے مطابق ایف پی سی سی آئی نے قطر کی غذائی ضروریات کے کچھ راستے بند ہونے پرقطری تاجروں سے رابطہ کر کے پاکستان سے ہر طرح کی غذائی ضرورت پوری کرنے کی پیش کش کی تھی۔


زبیر طفیل نے کہا کہ ان روابط کے نتیجے میں کچھ قطری کمپنیوں نے فوری طور پر مرغی کے گوشت کی ضرورت پوری کرنے کے لیے پاکستانی برآمد کنندگان سے رابطہ کیا اور پاکستان نے مرغی کے گوشت کی برآمدات کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قطر کے لیے مرغی کا گوشت ہوائی جہاز کے ذریعے برآمدکیا جا رہا ہے۔قطر کے پڑوسی ملکوں سے تجارتی رابطے ٹوٹنے کے بعد پاکستان نے مرغی کے گوشت کی فراہمی کے حوالے سے قطری درآمد کنندگان سے رابطے کیے تھے۔

 
Load Next Story