سی پیک تناظر میں ہیوی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ

جاپانی،یورپی ٹرکوں کے بعدچینی ساختہ ٹرکوں کی طلب تیزی سے بڑھ رہی ہے، آٹوانڈسٹری


Business Reporter June 19, 2017
رواں مالی سال جولائی تا مئی ٹرکوں اوربسوں کی فروخت 36 فیصد بڑھ کر 7905 یونٹس ہوگئی۔ فوٹو: فائل

سی پیک اور انفرااسٹرکچر منصوبوں کے لیے ہیوی گاڑیوں کی طلب میں اضافے کی وجہ سے رواں مالی سال کے دوران ٹرکوں اور بسوں کی فروخت میں 36فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آٹو انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران 7905ٹرک اور بسیں فروخت کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 5814 ٹرک اور بسیں فروخت کی گئی تھیں۔ مئی 2017کے مہینے میں ٹرکوں اور بسوں کی مجموعی فروخت 904یونٹس رہی جو گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 22فیصد جبکہ اپریل 2017کے مقابلے میں 9فیصد زائد رہی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں جاپانی اور یورپی ٹرکوں کے بعد چینی ساختہ ٹرکوں کی طلب میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔ چین کی چار بڑی کمپنیاں پاکستان میں ٹرک تیار کررہی ہیں جن میں ہیوی لوڈنگ ٹرکوں کے علاوہ چھوٹے یوٹلیٹی ٹرکس شامل ہیں۔ حال ہی میں کورین کمپنی ہونڈائی نے بھی پاکستانی کمپنی کے اشتراک سے تیار شدہ ٹرک اور لگژری بسوں کی فروخت کا آغاز کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں