اس عید پر حسین نظر آئیے

حُسن و دل کشی بڑھانے کے لیے چند آزمودہ ٹوٹکے

حُسن و دل کشی بڑھانے کے لیے چند آزمودہ ٹوٹکے۔ فوٹو : فائل

یوں تو ہر عورت ہر لمحے خوب صورت نظر آنا چاہتی ہے مگر تہواروں کے موقع پر حسین نظر آنے کی خواہش شدید ہوجاتی ہے۔

اس خواہش کی تکمیل کے لیے خصوصی جتن کیے جاتے ہیں۔ لیکن دل کشی ایسی شے نہیں جو ایک دن میں حاصل ہوجائے۔ اس کے لیے پہلے سے تیاری کرنی پڑتی ہے۔ اگر آپ بھی اس عید پر سب کی توجہ پانا چاہتی ہیں تو پھر آج ہی اسے ان نسخوں کا استعمال شروع کردیجیے۔ امید ہے ایک ہی ہفتے میں من پسند نتائج حاصل ہوجائیں گے۔

٭ جھائیاں چہرے کی دل کشی اور جاذبیت کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ انھیں دور کرنے کے لیے آم اور جامن کی گٹھلی کا مغز نکال کر پانی میں گھس لیں اور اس کا لیپ چہرے پر لگائیں۔

٭ چمک دار لمبی زلفیں صنف نازک کے حُسن میں چار چاند لگادیتی ہیں۔ بالوں کو خوش نُما بنانے کے لیے چائے کا پانی روزانہ کنگھی کے ذریعے سر پر لگائیں۔

٭ چہرے کو دل کش و حسین بنانے کے لیے ایک پاؤ دودھ میں ایک لیموںکا رس ملادیں ۔ رات کو یہ محلول چہرے پر لگائیں اور نیم گرم پانی سے منہ دھوڈالیں۔ چند ہی روز میں رنگ نکھر جائے گی۔

٭ اگر ہونٹ زیادہ خشک ہوں یا پھٹتے ہوں اور ان سے خون رستا ہو تو ایسی صورت میں ہلدی ، لیموں کے رس میں ملائیں اس میں دودھ حل کرکے ہونٹوں پر اچھی طرح لگائیں۔ اس کے علاوہ دن میں دو تین مرتبہ نیم گرم دودھ ہونٹوں پر لگانے سے بھی اس کیفیت سے نجات مل جاتی ہے۔


٭ آنکھوں کے گرد حلقے نمودار ہوجائیں تو دل کشی ماند پڑجاتی ہے۔ ان سے نجات پانے کے لیے ایک کیل،ا ایک پاؤ پیپتا اور ایک پاؤ امرودکی چاٹ بناکر روزانہ دوپہر کو استعمال کریں۔

٭ سیاہ ہونٹوں کو گلابی کرنے کے لیے ناریل کے تیل میں لیموں ملاکر رکھ لیں اور دن میں کئی بار ہونٹوں پر لگائیں۔ ہاضمہ درست نہ ہونے کی وجہ سے بھی ہونٹ سیاہ ہوجاتے ہیں۔ ایسی صورت میں قبض یا بدہضمی دور کرنے کا بھی علاج کریں۔

٭ جن خواتین کا رنگ سانولا ہے اور وہ سانولے پن میں کمی چاہتی ہیں تو کلونجی حسب ضرورت لے کر دودھ میں پیس لیں۔ رات کو سونے سے پہلے کلونجی ملے نیم گرم دودھ سے چہرے کی مالش کریں اور سوجائیں۔ صبح اچھے صابن سے منہ دھولیں۔ چہرے کی رنگت نکھرتی چلی جائے گی۔

٭ بعض خواتین کے جسم سے تیز بُو اٹھتی ہے جس سے قریب بیٹھنے والوں کو ناگواری کا احساس ہوتا ہے۔ جسم کی بدبو کو دور کرنے کے لیے انگور کے عرق میں تھوڑا سا عرق گلاب ملاکر ایک ماہ تک جسم پر مالش کریں۔ بدن سے ہر قسم کی بدبو ختم ہوجائے گی۔

٭ کمزور ناخن کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچہ جیلاٹن ملالیں پھر اس میں ایک تازہ لیموں نچوڑ کر گرم گرم پی لیں۔

٭ کیل مہاسے دور کرنے کے لیے چہرے پر ہر صبح دہی کی بالائی کا مساج کرنے کے ساتھ ساتھ دہی کی لسی بھی پییں۔ چند روز میں آپ کا چہرہ صاف ہوجائے گا۔

٭مہندی کا رنگ یوں تو سرخ آتا ہے۔ اسے سیاہ کرنے کے لیے تھوڑے آنولوں کو کڑاہی میں ابال لیں۔ ان کے پانی کو ٹھنڈا کرکے مہندی اس میں اچھی طرح گھول کر دس پندرہ منٹ تک پڑا رہنے دیں پھر استعمال کریں۔ مہندی بالکل خشک ہوجائے تو دھولیں۔ رنگ سیاہ آئے گا۔
Load Next Story