کراچی میں بلاامتیازسخت آپریشن کیا جائےنوازشریف

امن بربادکرنے والوں کو کچلنا ہوگا،قائد ن لیگ،مفتی عبدالمجید کا خون رنگ لائے گا،شہباز


February 01, 2013
امن بربادکرنے والوں کو کچلنا ہوگا،قائد ن لیگ،مفتی عبدالمجید کا خون رنگ لائے گا،شہباز۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن )کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

کراچی میں حکومت کی رٹ نام کی کوئی چیز نہیں ، تمام مجرموں اور کے خلاف بلا امتیاز سخت آپریشن کیا جائے ۔ جامعہ بنوریہ کے علما کرام مفتی عبد المجید دین پوری، مفتی محمد صالح اور طالبعلم حسن علی کے قتل پر اپنے مذمتی بیان میں انھوں نے علماء کرام کے قتل پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا امن برباد کرنے والے قاتلوں اور جرائم پیشہ افراد کو آہنی ہاتھوں سے کچلنا ہوگا۔

5

نوازشریف نے کہا کہ شہریو ں کو قاتلوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مفتی عبدالمجید دین اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی عبدالمجید کا خون ضرور رنگ لائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں