اسلام آباد ائیرپورٹ سے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی آئس ہیروئن سعودی عرب اسمگل کی جارہی تھی، اے ایس ایف

ملزمہ کوگرفتارکرکے اے ایس ایف کنٹرول روم منتقل کردیا گیا ہے، اے ایس ایف: فوٹو: فائل

بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے سعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے جدہ جانے والی ایک خاتون کے سامان سے 2 کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ ملزمان کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کی گئی ملزمہ کا تعلق مظفرگڑھ سے ہے جب کہ اس کے سامان سے برآمد کی گئی ہیروئن کی مالیت 2 کروڑسے زائد ہے۔

 
Load Next Story