کراچی کے معاملے پراعتمادمیں نہیں لیا جارہا متحدہ

اب کوئی محفوظ نہیں رہا،عوام سوال کررہے ہیں،رضاہاروں،وزیراعلیٰ سے ملاقات، گفتگو

قائم علی شاہ سے کراچی کی صورتحال پر رضا ہارون کی قیادت میں متحدہ کا وفد ملاقات کررہا ہے،شرجیل میمن موجود ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفدنے ملاقات کی اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال،ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں،بم دھماکوں،رکن صوبائی اسمبلی منظرامام کے قتل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایم کیوایم کے وفدنے صوبائی وزرارضاہارون، ڈاکٹر صغیر،سرداراحمد،عادل صدیقی اورفیصل سبزواری شامل تھے ۔ ایم کیو ایم کے وفدنے کراچی میں بدامنی پروزیراعلیٰ کواپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ملاقات میں سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن بھی موجودتھے۔ملاقات میں طے پایاکہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کراچی شہرمیں امن وامان کی صورتحال بہتربنانے ،شہریوںکے جان و مال کے حفاظت اوردہشت گردوں اورسماج دشمن عناصر کیخلاف مل کراقدامات کریں گی۔




وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ حکومت کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتربنانے کیلیے ہرممکن اقدامات بروئے کارلارہی ہے اورعوام کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔بعدازاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے رضاہارون نے کہا کراچی کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ دہشت گردی کاہے،دن دہاڑے لوگوںکاقتل عام ہورہا ہے ،لوگ اغواہو رہے ہیں،اب تو نہ پولیس والے محفوظ ہیں اورنہ ہی پولیس اسٹیشن،کراچی میں دھماکے ہو رہے ہیں لیکن ان کی روک تھام کیلیے کوئی حکمت عملی نہیں مرتب کی گئی۔

انھوں نے کہاکہ عوام کو تحفظ فراہم کرناحکومت کی ذمے داری ہے حکومتی نمائندوں کوخوف وہراس نہیں پھیلاناچاہیے،ہم کراچی کے عوام کے نمائندے ہیں اورکراچی کے شہری امن کے حوالے سے ہم سے سوالات کررہے ہیں،وزیراعلیٰ کے پاس ان ہی سوالوں کاجواب لینے گئے تھے،ایم کیو ایم کراچی کی عوام کی نمائندہ جماعت ہے،ہمیں فیصلوں پراعتمادمیں نہیں لیاجا رہا،کراچی میں امن کیلیے سب کومل کرکام کرنا ہوگا۔

Recommended Stories

Load Next Story