پاکستانیوں سے نفرت نہیںماریان ڈینیل پرل

ملالہ کوآئیکون بناکراس کے نوجوان کاندھوں پرغیرضروری دباؤ ڈال دیاگیا


فرح ناز زاہدی February 01, 2013
پاکستانیوں کی اکثریت بنیاد پرستوں کی حامی نہیں، دوستی پر یقین رکھتی ہوں۔ فوٹو: فائل

کراچی میںقتل ہونیوالے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے صحافی ڈینیئل پرل کی اہلیہ ماریاں پرل نے کہاہے کہ وہ اپنے خاوندکے قتل کے باوجودپاکستانیوں اوراہل کراچی سے نفرت نہیں کرتیں۔

یہاں رائٹرزٹریننگ کورس میں شرکت کیلئے دنیا ھرسے آئے صحافیوں کی جماعت میں اپناتعارف کراتے ہوئے انھوںنے کہا ڈینی اورمجھے بتایاگیا تھا کہ پاکستانیوں کی اکثریت بنیادپرستوں سے متفق نہیں تاہم معتدل سوسائٹی بھی کہیں دکھائی اورسنی نہیں گئی،جنھوں نے ڈینی کو قتل کیا،میرے خیالات پراثراندازہونے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔میں پاکستانیوںسے نفرت کیوں کروں؟میرے لئے اس کی کوئی وجہ نہیں۔میرے چندپاکستانیوں سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔انفرادی سطح پرڈائیلاگ اوردوستی کے ذریعے ان لوگوں نے انسان ہونے کی اپنی قدرومنزلت کوثابت کیاہے ۔

15

اس نے ملالہ کے متعلق پرجوش گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملالہ ،طالبان کے ہاتھوں گولی لگنے سے پہلے ہیروتھی۔ پاکستان میں متعدد ملالائیں ہیں جوایسی نوجوان،نڈر،اورمضبوط نسل ہے جس پربھروسہ کیاجاسکتاہے۔انھیں تلاش کریں اورملالہ کوبتائیں کہ وہ اکیلی نہیں اوراس کے نصب العین کی تائیدکی جارہی ہے۔اس نے کہاکہ نوجوان ملالہ کوآئیکون بناکراس کے نوجوان کندھوں پرغیرضروری دباؤ ڈال دیاگیا۔جس کی اسے ضرورت نہیں،وہ صرف 14سالہ بچی ہے۔ملالہ نے جوکہاوہ یہ تھاکہ'میں لڑکی ہوں،مجھے تعلیم حاصل کرنے کاحق ہے بصورت دیگرمیرامستقبل جوکھوں بھراہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |