چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم وطن واپسی کیلیے روانہ
عامر، جنید، حفیظ، شعیب ملک اور اظہر علی لندن میں ہی کچھ روز قیام کریں گے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم پاکستانی ٹیم نے وطن واپسی کے لیے اڑان بھر لی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم نے لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ سے براستہ دبئی وطن واپسی کے لئے اڑان بھر لی ہے۔ وطن واپس آنے والے کھلاڑیوں میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، شاداب خان، عماد وسیم، رومان رئیس، حارث سہیل، بابر اعظم، حسن علی، فہیم اشرف، احمد شہزاد، کوچ مکی آرتھر اور دیگر بورڈ اسٹاف وطن پہنچیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت کو دھول چٹا کرپاکستان کرکٹ کا چیمپئن بن گیا
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور رومان رئیس دبئی سے کراچی پہنچیں گے جبکہ بابراعظم، حسن علی، فہیم اشرف اور احمد شہزاد لاہور جائیں گے۔ عماد وسیم اور شاداب خان راولپنڈی، حارث سہیل سیالکوٹ اور بھارت کے خلاف میچ کے بہترین کھلاڑی فخر زمان پشاور پہنچیں گے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر، جنید خان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور اظہر علی انگلینڈ میں ہی کچھ روز قیام کرنے کے بعد وطن لوٹیں گے۔