آئی سی سی ٹیم آف چیمپئنز کا اعلان قیادت سرفراز کے سپرد
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹیم میں اوپنر فخر زمان، حسن علی اور جنید خان بھی شامل ہیں
آئی سی سی نے ٹیم آف چیمپئنز ٹرافی کا اعلان کردیا ہے اور پاکستان ٹیم کے فاتح کپتان سرفراز احمد کو آئی سی سی الیون کا کپتان بنایا گیا ہے جب کہ اوپنر فخر زمان، حسن علی اور جنید خان بھی شامل ہیں۔
ٹیم آف چیمپئنز ٹرافی کے انتخاب کیلیے قائم جیوری کے چیئرمین آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف الارڈس تھے، جیوری کے ارکان میں انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن، بھارت کے سارو گنگولی، پاکستان کے رمیز راجہ کے علاوہ کرکٹ رائٹر لارنس بوتھ اور جولین گیئر شامل تھے۔ جیوری نے میگا ایونٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر پلیئرز کا انتخاب کیا اور اعدادو شمار کو بھی مد نظر رکھا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان کرکٹ کا چیمپئن بن گیا
سرفراز احمد کو ان کی متاثر کن قیادت کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں 4 پاکستانی، 3 بھارتی، 3انگلش جب کہ ایک بنگلا دیشی پلیئر کوشامل کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو 12 ویں کھلاڑی کے طورپررکھا گیا ہے۔