بھارتی اداکار کی زہر پی کر خودکشی کی کوشش

اداکار نے محبت میں ناکامی کے بعد اپنے فارم ہاؤس میں فینائل پی کر خودکشی کی کوشش کی


ویب ڈیسک June 19, 2017
اداکار نے محبت میں ناکامی کے بعد اپنے فارم ہاؤس میں فینائل پی کر خودکشی کی کوشش کی، فوٹو : فائل

PESHAWAR: بھارتی اداکار اور فلمساز ہوشا وینکت نے فینائل پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ گئے اور انہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اور فلمساز ہوشا وینکت نے ایک رئیلٹی شو میں مقامی اداکارہ رچانا کے ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد وینکت اداکارہ کی محبت میں گرفتار ہو گئے تھے اور انہوں نے اداکارہ کو شادی کی پیش کش بھی کر دی تھی، تاہم رچانا کی جانب سے شادی سے انکار پر زہر پی لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شبانہ اعظمی نے بچپن میں 2 مرتبہ خودکشی کی کوشش کی

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وینکت نے اپنے فارم ہاؤس پر فینائل پی کر خود کشی کی کوشش کی تاہم فینائل پینے سے پہلے انہوں نے اداکارہ اور میڈیا کو موبائل پر پیغام بھی بھیجا جس میں لکھا تھا کہ میں خودکشی کر رہا ہوں کیوں کہ میں اس لڑکی کو نہیں بھول سکتا جس سے محبت کرتا ہوں، رچانا نے بھی مجھ سے محبت کا دعویٰ کیا تھا لیکن بعد میں شادی سے انکار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار وینکت کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ اداکارہ رچانا نے وینکت کے اس عمل پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کبھی بھی وینکت سے محبت نہیں تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں