سکندرجتوئی سے پیسے لیکرڈیل نہیں کررہاوالد شاہ زیب

اپنے بیٹے کے قتل پرکوئی سمجھوتہ کرونگانہ ہی میں اورمیری فیملی بیرون ملک جارہی ہے

اپنے بیٹے کے قتل پرکوئی سمجھوتہ کرونگانہ ہی میں اورمیری فیملی بیرون ملک جارہی ہے,والد شاہ زیب فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
شاہ زیب کے والد ڈی ایس پی اورنگزیب نے کہاہے کہ بیٹے کے قاتلوں سے پیسے کی کوئی ڈیل نہیں کی،عمرے کی ادائیگی پرجا رہاہوں نہ بیرون ملک منتقل ہوں گا.

بیٹے کے قاتلوں سے پیسے کی ڈیل کرنے والا کافرہوگا،بیٹی اور اہلیہ کے پاسپورٹ تجدید کرانے پاسپورٹ آفس گیا تھا تو لگے ہاتھوں اپنا پاسپورٹ بنوانے کیلیے بھی درخواست دیدی۔ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے سکندر جتوئی سے ڈیل کی واضح الفاظ میں تردیدکردی اورکہاکہ سکندر جتوئی سے ڈیل کے حوالے سے باتیں ضرورہورہی ہیں لیکن اب تک کسی نے براہ راست رابطہ نہیں کیاکیونکہ وہ لوگ جانتے ہیں میں اس معاملے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا،آج بھی اپنے موقف پر قائم ہوں۔




میرے بیٹے شاہ زیب کوناحق قتل کیا گیا،قتل میں ملوث تمام ملزمان کوضرور سزا ملنی چاہیے ،میرابیٹا شاہ زیب تو چلا گیالیکن اب وہ دوسرے بچوں کی لڑائی لڑ رہے ہیں تاکہ ملک سے جنگل کاقانون ختم ہو،شاہ رخ جتوئی کا پہلے کیے جانے والا طبی معائنہ غیرقانونی تھا اورجن افسران نے غیر قانونی طبی معائنہ کیاتھا ان افسران کو شو کاز نوٹس بھی جا ری ہوئے ہیں۔

جب تک میرے بیٹے کاکیس ختم نہیں ہو جاتااورتمام ملزمان کوسزانہیں مل جاتی اورمیں اپنی نوکری سے ریٹائرڈنہیں ہو جاتاملک چھوڑ کر کہیں جانے والانہیں ہوں،میری بیٹی کوتعلیم کے لیے بیرون ملک جاناتھاوہ طے شدہ تھااسی لیے پاسپورٹ بنوایا ،اہلیہ کے پاسپورٹ بھی مدت ختم ہوگئی تھی ،بیٹی اوراہلیہ کاپاسپورٹ مل گیاہے ،میرا پاسپورٹ بھی ایک سے دو روزمیں مل جائے گا۔۔
Load Next Story