سندھ میں نئی بھرتیوں اور ترقیاتی فنڈز کے اجرا پر پابندی
صوبائی حکومت کاالیکشن کمیشن کی ہدایت پراقدام،جاری کردہ فنڈزمنجمد کر دیے گئے،چیف سیکریٹری نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر حکومت سندھ نے تمام محکموں اور اداروں میں نئی بھرتیوں اور ترقیاتی فنڈز کے اجرا پر پابندی عائد کردی ہے ۔
اس طرح حکومت سندھ میں نئی اسامیوں پربھرتیوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا ہے ۔ اس ضمن میں چیف سیکریٹری سندھ راجا محمد عباس کی طرف سے جمعرات کونوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ چیف سیکریٹری نے تمام محکموں ، اداروں اور لوکل کونسلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پران کی روح کے مطابق عمل کریں ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 21 جنوری 2013ء کو کہا تھا کہ وفاقی حکومت کی ہر وزارت ، ڈویژن،محکمے یا ادارے یا صوبائی اور مقامی حکومتوں کے ہر محکمے یا ادارے میں ہر قسم کی بھرتیوں پرفوری پابندی عائد کی جاتی ہے ۔
صرف فیڈرل اور پراونشل پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ بھرتیاں ہوسکتی ہیں ۔ ملک میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے پہلے سے مختص فنڈزکے اجرا پر بھی فوری پابندی عائد کی جاتی ہے اور جو فنڈز پہلے جاری ہوچکے ہیں وہ فوری طور پرمنجمد کیے جاتے ہیں ۔ چیف سیکریٹری سندھ نے تمام محکموں کے انتظامی سیکریٹریز، آئی جی سندھ ، تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرزکو ہدایت کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے احکام پران کی روح کے مطابق عمل کریں اور اپنے ماتحت اداروں کو اس امر کا پابند بنائیں ۔