زمبابوے کے پاس صرف 217ڈالر رہ گئے دیوالیہ ہونیکا خدشہ

ہیروں کی کانوں سے وابستہ کمپنیاں حکومت کو آمدنی ادا نہیں کر رہی ہیں،وزیر خزانہ ٹینڈے بٹی


Sana News February 01, 2013
ہیروں کی کانوں سے وابستہ کمپنیاں حکومت کو آمدنی ادا نہیں کر رہی ہیں،وزیر خزانہ ٹینڈے بٹی فوٹو فائل

افریقی ملک زمبابوے کے وزیر خزانہ ٹینڈے بٹی نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے بعد ملک کے عوامی فنڈ میں صرف 217 ڈالر بچے تھے۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ ایک دن بعد ہی تقریبا3 کروڑ ڈالر خزانے میں آگئے تھے۔ بٹی نینے یہ انکشاف اس بات پر زور دینے کیلیے کیا ہے کہ حکومت انتخابات کیلیے پیسہ خرچ کرنے کے قابل نہیں ہے ۔ زمبابوے میں اس سال انتخابات ہونے ہیں۔ ان میں صدر رابرٹ موگابے کی جماعت کا مقابلہ بٹی کی موومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج سے ہے۔

6

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر خزانہ بٹی نے اس سے پہلے شکایت کی تھی کہ ملک میں ہیروں کی کانوں سے وابستہ کمپنیاں حکومت کو آمدنی ادا نہیں کر رہی ہیں۔ بٹی نے کہا کہ زمبابوے کی حکومت کے پاس انتخابات میں خرچ کرنے یا پھر ریفرنڈم کرانے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |