گوادرمیں شرپسندوں کی فائرنگ سے پاک بحریہ کے 2 اہلکار شہید 3 زخمی

دہشت گردوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، ترجمان پاک بحریہ


ویب ڈیسک June 19, 2017
دہشت گردوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، ترجمان پاک بحریہ،فوٹو:فائل

بلوچستان کے شہر گوادر کے قریب پاک بحریہ کی گاڑی پر شرپسندوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید جب کہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گوادر کے علاقے جیونی میں شرپسند عناصر نے پاک بحریہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے جب کہ دہشت گردوں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ حملے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، سکیورٹی فورسز کی بے شمار قربانیوں کے طفیل صوبے میں امن کو یقینی بنایا گیا لہذا دشمن کو بلوچستان میں جاری بے مثال ترقی کے عمل میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔

دوسری جانب وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی نے پاک بحریہ کی گاڑی پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن دشمن بزدلانہ کارروائیوں سے ہمیں مرعوب نہیں کرسکتے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں