مشتعل بھارتی مظاہرین کے حملوں کا خوف دھونی کے گھر کے باہر سکیورٹی تعینات

کانپور اور ہردوار میں بھی مشتعل شائقین نے سڑکوں پر آ کر ٹی وی سیٹ توڑ دیئے


Sports Desk June 19, 2017
کانپور اور ہردوار میں بھی مشتعل شائقین نے سڑکوں پر آ کر ٹی وی سیٹ توڑ دیئے۔ فوٹو؛فائل

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد مشتعل بھارتی مظاہرین کے حملوں کے خدشے کے پیش نظر بھارتی بیٹسمین دھونی کے گھر کے باہر سکیورٹی تعینات کردی گئی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں شکست بھارتی شائقین کو ہضم نہیں ہو رہی، ماضی میں بھی بھارتی ٹیم کی شکست پر چراغ پا شائقین کرکٹرز کے گھروں پر دھاوا بول چکے ہیں، چیمپئنز ٹرافی 2013 کے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا سے شکست، ورلڈ کپ 2007 میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں ہزیمت سے دوچار ہونے کے بعد میگا ایونٹ سے بھارتی ٹیم کے اخراج کے بعد شائقین نے مختلف کرکٹرز کے گھروں پر دھاوا بولا تھا۔



اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت کو دھول چٹا کرپاکستان کرکٹ کا چیمپئن بن گیا

یہی وجہ ہے کہ جھاڑ کھنڈ اسٹیٹ کی جانب سے رانچی میں بھارتی کرکٹرز کے گھروں کے باہر مستقل سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین کے گھر کے باہر سیکیورٹی اقدامات مزید بڑھا دیئے گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ذلت آمیزشکست پر بھارتی اخباروں نے اپنی ٹیم کی درگت بناڈالی

کانپور اور ہردوار میں بھی مشتعل شائقین نے سڑکوں پر آ کر ٹی وی سیٹ توڑ دیئے، شائقین نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ویرات کوہلی، یووراج سنگھ اور روی چندرن ایشون کے پوسٹر بھی جلائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں